کوئٹہ، موٹروے پولیس میں پٹرولنگ افسر بھرتی کیلئے ٹیسٹ
معیار پر پورا اترنےوالے 124 امیدواروں کو بھرتی کیا جائیگا
کوئٹہ میں موٹروے پولیس کی جانب سے بطور پٹرولنگ افسر بھرتی کےلیے فزیکل اور ڈرائیونگ ٹیسٹ منعقد کیے گئے۔
پولیس لائن کوئٹہ میں منعقد کیے گئے ٹیسٹ میں تحریری امتحان پاس کرنے کےلیے 683 مرد اور 84 خواتین امیدواروں نے حصہ لیا۔
ڈی آئی جی موٹر وے پولیس علی شیر جھکرانی کا کہنا تھا کہ معیار پر پورا اترنے والے 124 امیدواروں کو بھرتی کیا جائے گا، رواں سال بھرتی کا طریقہ کار آسان بناتے ہوئے بلوچستان کو کل آسامیوں کا 52 فیصد کوٹہ دیا گیا ہے۔
امیدواروں کا کہنا تھا کہ بھرتیوں کا عمل حوصلہ افزاء ہے جس سے نوجوان بالخصوص خواتین کو آگے آنے کا موقع ملے گا۔
موٹر وے پولیس حکام کے مطابق پٹرولنگ افسران کو این 25 سوراب اور این 50 ژوب میں تعینات کیا جائے گا۔
MOTORWAY POLICE
تبولا
Tabool ads will show in this div