فاٹا ٹریبونل نے شکیل آفریدی کی درخواست نمٹا دی

Nov 30, -0001

ویب ڈیسک:
پشاور : فاٹا ٹریبونل نے شکیل آفریدی کی درخواست خارج کرتے ہوئے کیس کمشنر ایف سی آر کو واپس بھیج دیا۔

فاٹا ٹریبونل نے آج شکیل آفریدی کی درخواست کی سماعت کی۔ ٹریبونل کا کہنا ہے کہ کمشنر ایف سی آر کی جانب سے شکیل آفریدی کا فیصلہ ابہام پر مبنی اور تضادات کا شکار تھا،فیصلے میں کہیں بھی واضح نہیں کہ ٹرائل سیشن جج کرے گا یا پولیٹیکل انتظامیہ۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو 22 مئی 2011 کو پشاور سے گرفتار کیا گیا۔ اے پی اے خیبر کی عدالت نے اسے 33 سال قید اور3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ ڈاکٹر شکیل کے وکلاء نے کمشنر ایف سی آر کی عدالت میں فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی ۔ کمشنر نے کیس فاٹا ٹریبونل کے سپرد کردیا تھا جس نے آج سنادیا۔ فاٹا ٹریبونل نے ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایف سی آر کے تحت فیصلے کا دوبارہ جائزہ لیا جائے۔ سماء

کی

نے

درخواست

دی

simon

Tabool ads will show in this div