ناجائز قیمت،دکانداروں کی من مانی روکنے کیلئے ایپ متعارف
پی ٹی آئی حکومت نے ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی روکنے کیلئے ''درست دام ''موبائل فون ایپ تو متعارف کرادی۔
وزارت آئی ٹی نے اشیائے ضرویہ کی قیمیتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا، درست دام ایپ سے چاول، چینی، آٹے، دال اور بیکری مصنوعات کی قیمتیں تو قابو میں آگئیں لیکن سبزیوں اور پھلوں کے دام کو لگام نہ ڈالی جا سکی۔
درست دام ایپ کے مطابق آلو کی قیمت باون روپے لیکن مارکیٹ میں فروخت ساٹھ سے پینسٹھ روپے تک پیاز کے نرخ بھی پچاسی کے بجائے نوے اور ٹماٹر 215 کے بجائے 250 روپے وصول کیے جا رہے ہیں۔
شہر اقتدار میں ہی خریداروں کی اکثریت الیکٹرانک سہولت سے لاعلم ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمیں تو آگاہی ہی نہیں نہ اس الیکٹرانک سہولت کے بارے میں پتہ ہے۔
مرغی کا گوشت 140 کے بجائے 160۔ بڑا گوشت 370 کے بجائے600 روپے میں دستیاب ، بکرے کے گوشت کی قیمت بھی 980 کے بجائے ایک ہزار سے گیارہ سو روپے تک دکانداروں نے آن لائن ریٹ لسٹ کو تاجر دشمن قرار دے دیا۔
دکانداروں کا کہنا تھا کہ ان کو تھوڑا ریٹ بڑھانا چاہیے دکان کے خرچے لڑکوں (ملازمین) کے خرچے بہت ہوتے ہیں،سب کھانے والے ہیں کس کو شکایت کریں۔
درست دام ایپ کے سو فیصد نتائج حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ شہریوں کو اس کے بارے میں بھر پور آگاہی بھی دی جائے۔