لاہور : دورہ زمبابوے اورانگلينڈ کے خلاف ٹيسٹ سيريز کے ليے پاکستان کرکٹ ٹيم کااعلان ہوگيا،يونس خان ون ڈے ٹيم سے باہر رہے، جب کہ فواد عالم ٹيسٹ ٹيم ميں واپس آگئے۔
پہلے زمبابوے اور پھر انگلينڈ کیساتھ گرين شرٹس کے ليے دہرا چيلنج آنے والا ہے۔ فواد عالم کي پانچ سال بعدٹيسٹ ٹيم ميں واپسي ہوئی تو يونس خان پر ون ڈے کے دروازے نہ کھلے۔ سرفراز احمد حج کي ادائيگي کے باعث ٹي ٹوينٹي سيريز نہيں کھيليں گے۔
ون ڈے ٹيم ان کھلاڑيوں پرمشتمل ہے۔ اظہر علی، احمد شہزاد،محمد حفيظ شعيب ملک،صہيب مقصود،بابر اعظم، اسد شفيق،سرفراز احمد،ياسر شاہ، ذوالفقار بابر،وہاب رياض،جنيد خان، راحت علی،عمران خان جونير، ٹی ٹوينٹی ٹيم ميں احمد شہزاد ،مختار احمد اوپنرز ہوں گے،محمد حفيظ بطور اسپيلسٹ بيٹسمين کھيليں گے۔ نئے کھلاڑی عمران خان جونير اور عامر امين بھی ٹيم کا حصہ ہيں۔ مصباح کی ٹيسٹ ٹيم ميں زيادہ چھيڑ چھاڑ نہيں کی گئی۔ سماء