جےایف17 تھنڈرآج پاک فضائیہ کےسپردکیاجائیگا،وزیراعظم افتتاح کرینگے

ویب ڈیسک:
کامرہ : لام آباد…پاکستان میں تیار کیا گیا جے ایف 17تھنڈر طیارہ آج پاک فضائیہ کے حوالے کیا جائے گا۔ پاکستان ایئروناٹیکل کمپلیکس کی جانب سے بنایا جانے والا جے ایف 17 تھنڈر طیارہ آج پاکستان ایئر فورس میں شامل کیا جائے گا۔ کامرہ میں ہونے والی تقریب میں وزیر اعظم نواز شریف بھی شرکت کریں گے۔

وزیراعظم نوازشریف آج ایروناٹیکل کمپلیکس میں جے ایف سیونٹین تھنڈر طیارے کے بلاک ٹو منصوبے کا افتتاح کریں گے، اس موقع پر پچاسواں جے ایف سیونٹین تھنڈر طیارہ پاک فضائیہ کے فلیٹ میں شامل کیا جائے گا۔ 1998ء میں چین کے ساتھ جے ایف سیونٹین تھنڈر طیارے کی مشترکہ تیاری کا معاہدہ طے پایا تھا، جس کے بعد2001ء میں پروٹو ٹائپ طیارہ تیار کر لیا گیا۔

بعد ازاں 23 مارچ 2007ء کو اس طیارے نے یوم پاکستان پریڈ میں سلامی دے کر پاکستان کی خود انحصاری کا عندیہ دیا، فروری 2008ء میں چھ جے ایف سیونٹین تھنڈر طیارے پاک فضائیہ کے فلیٹ کا حصہ بنے، یہ طیارے آزمائشی پروازوں کے دوران مطلوبہ معیار پر پورا اترنے پر 30 جون 2009ء سے اس کی سیریل تیاری شروع کر دی گئی۔

کم قیمت اور جدید ترین طیارے نے جلد ہی پاک فضائیہ کے لڑاکا فلیٹ میں بنیادی جگہ حاصل کرلی ہے، کئی ممالک نے اسے خریدنے میں بھی بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا ہے، یہ ہلکا پھلکا، ملٹی رول طیارہ ، جدید میزائلوں اور دیگر ہتھیاروں سے ٹارگٹ کو 100 فیصد نشانہ بنانے  کی صلاحيت رکھتا ہے، يہ طيارہ  فضا میں فیول حاصل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ سماء

mehndi

code

biden

fixture

slovenia

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div