میرے نہیں اب ’’ہمارے پاس تم ہو ‘‘۔

ہمایوں اور میجرجنرل آصف غفورکی تصویر وائرل

سوشل میڈیا پراداکارہمایوں سعید اورڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور کی ایک تصویربہت وائرل ہے جس پر ڈرامہ " میرے پاس تم ہو" میں ہمایوں کی اداکاری کے تناظر میں دلچسپ  تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

یہ دوستانہ تصویر دراصل ایک خاص موقع پر لی گئی تھی جو ہمایوں سعید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی اور بتایا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات ہمیشہ خوشگوار رہتی ہے۔

میجرجنرل آصف غفور کی تعریف کرتے ہوئے ہمایوں نے مزید لکھا " ایک بہت ہی نرم مزاج اورعاجز انسان، جو بہت ہی پرجوش ہیں اور میڈیا ممبران کا احترام اور ان کی عزت کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں عزت اور خوشیاں دے "۔

ہمایوں نے پاک فوج پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہیش ٹیگ میں لکھا " ہمارے پاس تم ہو"۔

   

جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے ہمایوں سیعد کو لکھا " تمہارا شکریہ ہیرو"۔

انہوں نے ہمایوں کے آن ائر مقبول ترین ڈرامے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا "میرے پاس تم ہو سے ہمارے پاس تم (پاک فوج ) ہو"۔

ڈٰی جی آئی ایس پی آرکے مطابق مسلح افواج کیلئے قوم کی حمایت اوراعتماد ہمارا فخرہے۔ مجھے معلوم ہے کے اس لائن نے آپ کے دل کو چھولیا " آرام سے سو جاؤ، ہم ہیں ناں"۔

میجر جنرل آصف غفور نے یہ جملہ پاک فوج کے شہداء اور ان کی قربانیوں سے متعلق بنائی جانے والی مختصر ڈاکیومینٹری "خون کا رشتہ " سے لیا جوآئی ایس پی آر کی جانب سے بنائی گئی ہے ۔

   

اپنی ٹویٹ میں انہوں نے اس ڈاکیومینٹری کا یو ٹیوب لنک بھی شیئر کیا ہے۔

Humayun saeed

ASIF ghafoor

MERAY PASS TUM HO

Tabool ads will show in this div