ڈيرہ اسماعيل خان: بس ٹرالرسے ٹکراگئی،8 افراد جاں بحق
حادثے کا شکار بس کراچی آرہی تھی
ڈيرہ اسماعيل خان کی تحصيل پروا کے علاقہ رمک میں بس ٹرالر سے ٹکرا گئی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق ڈيرہ اسماعيل خان میں تحصیل پروآ کہیری ڈرین کے قریب پیش آنے والے حادثے ميں 8 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے جنہيں اسپتال منتقل کرديا گيا۔
ريسکيو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار بس کراچی آرہی تھی تاہم زخميوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کرديا گيا۔