جنوبی وزیرستان ترقی کی راہ پر،آرمی چیف نےمختلف پراجیکٹس کاافتتاح کردیا

COAS Gen. Raheel in South Waziristan COAS Gen. Raheel in South Waziristan وانا : آرمی چیف نے جنوبی وزیرستان میں کیڈٹ کالج ،گرڈ اسٹیشن اور شاہراہ کا افتتاح کردیا، جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب حتمی مراحل میں ہے، دہشت گردوں کو دوبارہ علاقے میں واپس نہیں آنے دیا جائے گا۔ پاک افواج کے سپہ سالار نے بدھ کے روز جنوبی وزیرستان کا دورہ، اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وانا میں کیڈٹ کالج ، 132 کے وی گرڈ اسٹیشن اور 54 کلومیٹر ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح کیا گیا، قبائلیوں کو ترقی اور خوشحالی کی خوشخبری سنائی اور واشگاف الفاظ میں ایک بار پھر اعلان کیا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل ہونے تک پاک افواج علاقے میں موجود رہے گی۔ [caption id="attachment_176551" align="alignnone" width="600"]COAS Gen. Raheel in South Waziristan COAS Gen. Raheel in South Waziristan[/caption] آئی ایس پی آٓر کے مطابق جنرل راحیل شریف نے 5 سو طلبا کیلئے وانا کیڈٹ کالج کا ا افتتاح کرتے ہوئے کہا مقامی نوجوانوں کیلئے پیشہ ورانہ کالجز بھی قائم کئے جائیں گے۔ تعلیم اور ترقیاتی منصوبوں سےعام لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوگا ، ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونگے اور علاقے میں خوشحالی آئے گی۔ آرمی چیف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب اس وقت حتمی مراحل میں ہے، دہشت گردوں کو چند علاقوں تک محدود کر دیا، انہیں دوبارہ واپس آنے نہیں دیا جائے گا، قبائل نے علاقے میں امن کے لئے بڑی قربانیاں دیں، فوج کام مکمل ہونے تک واپس نہیں جائے گی۔ [caption id="attachment_176556" align="alignnone" width="600"]COAS Gen. Raheel in South Waziristan COAS Gen. Raheel in South Waziristan[/caption] آرمی چیف نے 62 کلومیٹر طویل ڈی آئی خان ٹانک روڈ کا بھی افتتاح کیا جو مرکزی تجارتی راہداری کا حصہ ہے، انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ بحالی کا کام جلد مکمل کریںگے ، نقل مکانی کرنے والے متاثرین پہلے سے بہتر علاقے میں واپس آئیں گے۔ سماء

TALIBAN

wana

college

RAHEEL

buraq

ZARBAZB

TDP

CADET

Tabool ads will show in this div