شريف خاندان کی مختلف انڈسٹریز ميں حصص منجمد کرنیکا حکم

فیکٹریاں کام کرینگی لیکن شریف خاندان کو منافع نہیں ملےگا

نيب لاہور نے شريف خاندان کی مختلف انڈسٹریز ميں حصص فریز کرنیکے احکامات جاری کرديئے ہيں۔

نيب لاہور کے مطابق ان انڈسٹريزميں چنیوٹ انرجی،رمضان انرجی،شریف ڈیری اورکرسٹل پلاسٹک،العریبیہ،شریف ملک پروڈکٹس،شریف فیڈملز،رمضان شوگرملزاورشریف پولٹری شامل ہيں۔

شہبازشریف، حمزہ شہباز، سلمان شہباز، نصرت شہباز اپنے بزنسز سے منافع کے حصول کے حقدار نہیں ہونگے۔

نیب کے مطابق فیکٹریاں کام کرینگی لیکن ان سے ہونیوالا منافع انہیں نہیں ملے گا۔

shariff family

Tabool ads will show in this div