وزیراعلیٰ بلوچستان نے ٹریفک پولیس کے مددگار سینٹرکا افتتاح کردیا
اسٹاف رپورٹ
کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک نے کوئٹہ میں ٹریفک پولیس کے مددگار سینٹر 15 کا افتتاح کر دیا۔
افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہ ا پلیس میں اصلاحات پر یقین رکھتی ہے، محدود وسائل میں رکھ پولیس عوام کے تحفظ لئے بہتر اقدامات کئے جس سراہتے پولیس یساتتھ مکمل مالی تعاون کیا جائے گا، اس موقع پر غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے معاوضوں کی رقم کو شہریوں کے تحفظ کے لئے استعمال کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے 600 ملازمین کے کرپشن کے کیسز نیب کے حوالے کئے جا رہے ہیں ، صوبے میں وزر اعلیٰ انسپکشن ٹیم کو فعال کر رہے ہیں ،پہلے مرحلے میں صوبے کے پانچ اضلاع کی سڑکوں کی ناقص تعمیرات کی تحقیقات وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم کے حوالے کر دی گئیں، ان اضلاع میں تربت پنجگور، قلعہ عبداللہ ، پشین اور لورلائی شامل ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے شہر میں سیوریج سسٹم کی تعمیرات میں تاخیر پر پراجیکٹ ڈائریکٹر کی سرزنش کی اور ایک ماہ میں شہر کے تمام علاقوں میں سیوریج کی تعمیرات مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ سماء