[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2015/09/AHMED-SHAHZAD-SOT-LHR-16-09.mp4"][/video]
لاہور : کرکٹر احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ وہ گھر والوں کی مرضی سے شادی کر رہے ہيں، لڑکی والدہ نے پسند کی ہے۔
لاہور ميں ميڈيا سے گفت گو کرتے ہوئے کرکٹر احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ اپنی خواتين فينز کو گڈ لک کہوں گا، چھوٹی عمر ميں شادی کا ہميشہ فائدہ ہوتا ہے۔
اپنی انوکھی اور نت نئی سیلفیز سے خبروں کی رونق بننے والے معروف بلے باز احمد شہزاد نے زندگی کی نئی اننگز کا اعلان کردیا، لاہور میں قذافی اسٹیڈیم آمد پر احمد شہزاد نے میڈیا سے گفت گو میں بتایا کہ وہ جلد شادی کر رہے ہیں، تاکہ کرکٹ فوکس ہو ک کھیل سکیں، ان کا کہنا تھا کہ چھوٹی عمر ميں شادی کا ہميشہ فائدہ ہوتا ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شادی کا کارڈ بانٹے احمد شہزاد میڈیا کے سامنے شادی کے ذکر پر شرمانے بھی لگے اور کہا کہ گھر والوں کی مرضی سے شادی
کررہا ہوں، شادی کیلئے لڑکی والدہ نے پسند کی، مہندی کی تقريب اور شادی ميں صرف قريبی عزيز ہوں گے، جب کہ وليمے ميں دوست احباب اور کرکٹرز کو مدعو کیا ہے۔
شادی کے اعلان کے ساتھ ہی احمد شہزاد نے مایوس اور دل برداشتہ خواتین مداحوں کی دلجوئی کیلئے پیغام بھی دے ڈالا، ان کا کہنا تھا کہ"اپنی خواتين فينز کو گڈ لک کہوں گا"۔ زندگی کی شاندار اننگز احمد شہزاد اہلیہ ثنا کے ساتھ شروع کریں گے، انیس ستمبر کو احمد شہزاد دلہنیا بیا کر جائیں گے، جب کہ ولیمے کی تقریب اکیس ستمبر کو ہوگی۔ سماء