کرپشن،دہشتگردی سیاستدانوں کی نہیں کسی اورکی پیداوارہے،خورشیدشاہ

KHURSHEED SHAH SOT NEW 16-09 لاہور : قائد حزب اختلاف خورشيد شاہ نے کہا ہے کہ جب تک پارلیمنٹ اور جموريت ہے نواز شريف کو کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہيں، ان کا کہنا تھا کہ آج جنہیں دہشت گرد اور را ایجنٹ کہا جا رہا ہے،سب کو بتا ہے انہیں بنانے والا کون تھا۔ لاہور ميں سمينار سے خطاب میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشيد شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی ميں آپريشن ضرور کريں مگر جنہوں نے ايم کيو ايم بنائی ان کے خلاف آپريشن کيوں نہيں کیا جاتا۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور کرپشن سياست دانوں کی نہيں کسی اور کی پيداوار ہيں، آج جن لوگوں کو دہشت گرد اور را کا ایجنٹ کہا جارہا ہے انہیں بنانے والے کون تھے، تیس سال بعد اعجاز الحق نے یہ اعتراف کیا ہے کہ ایم کیو ایم ضیاء الحق کی پیداوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کیلئے پارلیمنٹ نے ضرب عضب کا فیصلہ کیا، پارلیمنٹ اورجمہوریت کے خاتمے پر بہت کچھ ہوسکتا ہے، دہشتگردی سے متعلق جامع لائحہ عمل بنایا جائے، دہشت گرد نام تبدیل کرکے کارروائیاں کرتے ہیں، جس کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، یہ ملک ہم سب کا ہے، پاکستان کو بچانا فوج کی نہیں، ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ سماء

ZARDARI

KHURSHEED SHAH

RAHEEL

agent

ZIA UL HAQ

Tabool ads will show in this div