اسحاق ڈار کی سینیٹ رکنیت ختم کرنے کی درخواست خارج

Sep 16, 2015
IshaqDar اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سینیٹ رکنیت ختم کرنے کی درخواست خارج کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژنل بینچ نے شہری کی درخواست کی سماعت کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ پر احتساب عدالت میں بیان حلفی دیا، الیکشن کمیشن کو اسحاق ڈار کی نااہلی کی ہدایت کی جائے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار متاثرہ فریق ہی نہیں، اسحاق ڈار نے سینیٹ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، اس وقت اعتراض کیوں نہ اٹھایا گیا۔ عدالت نے اسحاق ڈار کی رکنیت کے خاتمے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔ سماء
Tabool ads will show in this div