گھس بیٹھیئے حکمران بن بیٹھے ہیں، مریم اورنگزیب

نیب پر بھی تنقید

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پارلیمان کو لاک ڈاؤن کردیا اور تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس میں اپنی چوریاں اور ڈاکے چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کنٹینر پر تھے تو پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتے تھے۔ اب وزیر اعظم بن کر عمران خان نے پارلیمنٹ کو لاک ڈاؤن کردیا ہے۔ عمران خان 23 جعلی اکاؤنٹس کی پارٹی فنڈنگ چھپانا چاہتے ہیں، سارا ٹبر چور ہے۔ عمران خان کی کسی سابق اور موجودہ بیوی کا ٹیکس تک ڈیکلیئر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاروبار بند، روٹی بند، روزگار بند اور معاشی بہتری کی جھوٹی ٹویٹس کرتے پھرتے ہیں۔ گھس بیٹھیئے اور کھلنڈرے اس وقت ملک کے حکمران بن بیٹھے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے سیاست دان الزامات ثابت نہ ہونے کے باجود سال بھر سے جیل میں ہیں اور کسی حکومتی نمائندے پر ہاتھ ڈالنے کی نیب ہمت ہی نہیں کرسکتا۔ چیئرمین نیب کو جواب دینا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چیلنج کرتی ہوں کہ مقابلہ کرنا ہے تو مخالف ٹیم کو جیلوں سے آزاد کرکے مقابلہ کریں۔ جو گرہیں عمران خان ہاتھوں سے لگا رہے ہیں وہ دانتوں سے کھولنے پڑیں گے۔

Politics

MARYAM AURANGZAIB

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div