من مانی فیسیں؛ سندھ حکومت کا متعدد نجی اسکولوں کو نوٹس
[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2015/09/nisar-khoro-khi-oc-sot-16-09.mp4"][/video]
کراچی : وزیر تعلیم سندھ نثار کھوڑو نے بھی نجی اسکولوں کی جانب سے فیسوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا، کہتے ہیں کچھ اسکولوں کو وضاحتی نوٹس جاری کردیئے، نجی اسکولوں کو بے لگام نہیں ہونے دیا جائے گا۔
والدین کے احتجاج کے بعد سندھ حکومت کو بھی بالآخر نجی اسکولوں کی من مانیوں کا خیال آ ہی گیا، وزیر تعلیم سندھ نثار کھوڑو کہتے ہیں کل نجی اسکولوں کی انتظامیہ کا اجلاس طلب کرلیا، کسی کو بے لگام نہیں ہونے دیا جائے گا، رجسٹریشن پالیسی کا بھی جائزہ لیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فیسوں میں اضافے کا کوئی جواز قبول نہیں، اضافی فیس پر کچھ اسکولوں کو نوٹس جاری کردیا، ایڈوانس فیس وصولی کے عمل کو بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔
میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ عید الاضحیٰ پر سیاسی جماعتوں کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، صرف فلاحی اداروں کو اجازت ہے تاہم انہیں بھی پہلے حکومت سے اجازت لینا ہوگی۔ سماء
