نیٹو اتحاد کا خلا کو اپنا مرکز بنانے کا فیصلہ

جنرل سیکریٹری کی برسلز میں گفتگو

نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن ( نیٹو) ایک بین الاقوامی فوجی اور دفاعی اتحاد ہے جس میں جنوبی امریکہ اور یورپ کے 29 ممالک شامل ہیں۔ اس وقت نیٹو کا ہیڈکوارٹر بیلجیئم کے شہر برسلز میں واقع ہے۔

نیٹو کے جنرل سیکریٹری ینز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ ہم نے اپنی بری، بحری اور فضائی کارروائیوں کیلئے خلا کو اپنا مرکز بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بیلجیم کے دارالحکومت  برسلز میں منعقدہ نیٹو ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اسٹولٹن برگ نے کہا کہ تمام تر اتحادی ممالک کے درمیان باہمی اتفاق اور سلامتی کیلئے جدوجہد پر اتفاق ہوا ہے۔ اتحادی ممالک کے درمیان بعض معاملات پر اختلاف رائے موجود ہے مگر اہم معاملات پر سب متفق اور متحد ہیں۔

نیٹو کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ اتحادی ممالک نے ’میثاق مستقبل‘ کے تحت خلا کو اپنی تمام کارروائیوں کا مرکز بنانے کا فیصلہ کیا۔ اس فیصلے کے تحت نیٹو کی بری، فضائی اور بحری سمیت سائبر کاروائیوں کا مرکزی مقام خلا ہوگا اور یہ مقام پرامن مقاصد کے حصوصل کی نیت سے حملوں کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے سیٹلائٹس بھی حملوں کا نشانہ بن سکتے ہیں جس سے خبر رسانی کی خدمات متاثر ہو سکتی ہیں۔ اس لیے خلا ہمارے دفاعی امور میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ مقام خفیہ معلومات کو یکجا کرنے اور میزائلوں کی سمت کا تعین کرنے جیسے معاملات کیلئے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔

NATO

military alliance

Tabool ads will show in this div