
لاہور : دورہ زمبابوے اور انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا، وہاب ریاض اور صہیب مقصود کی ون ڈے اسکواڈ ميں واپسی ہوئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے دورہ زمبابوے اور انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا، وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو نیشنل ٹی 20 میں شاندار کارکردگی پر سرفراز احمد کی جگہ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق زمبابوے کیخلاف ٹی 20 اسکواڈ ميں محمد حفیط، احمد شہزاد، مختار احمد، عمر اکمل، صہیب مقصود، شعیب ملک، شاہد آفریدی کپتان، عامر یامین، محمد عرفان، بلال آصف، وہاب ریاض، عماد وسیم، سہیل تنویر، محمد رضوان، عمران خان جونئیر شامل ہيں۔
انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ کی قیادت مصباح الحق کریں گے، زمبابوے کیخلاف ون ڈے ٹیم کے قائد اظہر علی ہوں گے، یونس خان ون ڈے کیلئے سلیکٹر کو متاثر نہ کرسکے، جبکہ انہیں انگلش ٹیم کیخلاف ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا۔
زمبابوے کیخلاف ون ڈے ٹیم میں محمد حفیظ، احمد شہزاد، اظہر علی کپتان، صہیب مقصود، شعیب ملک، بابر اعظم، سرفراز احمد، محمد رضوان، عماد وسیم، انور علی، وہاب ریاض، یاسر شاہ، راحت علی، محمد عرفان اور اسد شفیق شامل ہوں گے۔
انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ احمد شہزاد، شان مسعود، اظہر علی، محمد حفیظ، فواد عالم، اسد شفیق، مصباح الحق کپتان، یونس خان، سرفراز احمد، یاسر شاہ، ذوالفقار بابر، وہاب ریاض، عمران خان، راحت علی اور جنید خان۔
زمبابوے کیخلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی 27 ستمبر کو کھيلا جائے گا جبکہ دوسرا ميچ 29 ستمبر کو ہوگا۔ سماء