
[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2015/09/LOC-INDIA-FIRING-PKG-16-09-ASIF1.mp4"][/video]
اسلام آباد : بھارت کا پہلی گولی نہ چلانے کا وعدہ جھوٹا نکلا ۔ انڈین فورسز نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی، لائن آف کنٹرول کے بٹل سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے ایک شہری زخمی ہوگیا۔
وعدہ کرکے مکر جانا بزدل دشمن کی پرانی عادت ہے، کچھ دن پہلے مہمان بنا کر گولی نہ چلانے کا وعدہ کیا لیکن عہد کا بھی پاس نہ رکھا، امن دشمنوں نے ایک بار پھر سرحد پار شہری علاقوں کو نشانہ بنایا۔
کوٹلی میں بٹل سیکٹر کی آبادی پر بھارتی فوج نے فائرنگ کھول دی، گولہ باری اور فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، کئی مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ ایک شہری بھی زخمی ہوا۔
پاک فوج نے اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا تو بھارتی بندوقیں خاموش ہوگئی۔ سماء