متحدہ کے استعفوں کا معاملہ؛ وزیراعظم، وزیراعلیٰ سندھ سمیت 97 فریقین کو نوٹس

HDL 1100 16-09 اسلام آباد : سپریم کورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان کے استعفوں کی منظوری سے متعلق درخواست پر وزیراعظم، وزیراعلیٰ سندھ، اپوزیشن لیڈر سمیت 97 فریقین کو نوٹس جاری کردیئے، عدالت نے متحدہ اور تحریک انصاف کے استعفوں سے متعلق درخواستیں یکجا کرنے کا حکم بھی دے دیا۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ظفر علی شاہ کی درخواست کی سماعت کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایم کیو ایم کے اراکین پارلیمنٹ اسمبلیوں سے استعفے دے چکے ہیں، ان کے استعفے اسی روز مؤثر ہوگئے جس دن دیئے گئے۔ درخواست گزار کے مطابق ایم کیو ایم کے اراکین کو واپس اسمبلیوں میں لانے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں، انہیں دوبارہ اسمبلیوں میں لانا غیر جمہوری اقدام ہوگا، عدالت متحدہ ارکان کے استعفوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے اور الیکشن کمیشن کو خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کرانے کا حکم دے۔ عدالت نے وزیراعظم، وزیراعلیٰ سندھ، اپوزیشن لیڈر، اسپیکر قومی اسمبلی، الیکشن کمیشن، متحدہ کے سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ارکان سمیت 97 فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔ عدالت نے متحدہ اور تحریک انصاف کے استعفوں سے متعلق درخواستیں یکجا کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی  کردی۔ سماء

PM

ECP

PTI

SENATE

Politics

SC

Resignation Issue

PROVINCIAL ASSEMBLY

Tabool ads will show in this div