صدرعارف علوی کاسگریٹ پرگناہ ٹیکس عائد کرنے کا مشورہ
صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ مناسب خوراک کی عدم فراہمی بہت سی بیماریوں کی وجہ ہے جس کا تعلق امیریاغریب ہونے سے نہیں۔ انہوں نے سگریٹ پرگناہ ٹیکس عائد کرنے کامشورہ بھی دیا۔
کینسر کیخلاف پہلے انشورنس پراجیکٹ ہوپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ دنیا بھر میں چھاتی کے سرطان سے بچنے کی شرح 98 جبکہ پاکستان میں صرف 48 فیصد ہے۔ خواتین کو موذی مرض کی تشخیص کیلئے ذاتی معائنہ لازمی کرنا چاہیے۔
مناسب خوراک کی عدم فراہمی کو بہت سی بیماریوں کی بنیادی وجہ قرار دیتے ہوئے صدر نےکہا کہ لیکن اس بات کا تعلق امیر یا غریب ہونے سے نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں بریسٹ کینسر کی شرح 30 فیصد ہے جبکہ منہ کا کینسر بھی زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے جس کی بڑی وجہ پان،چھالیہ، گٹکا کا زیادہ استعمال ہے۔
صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں ذہنی تناؤ میں اضافہ ہوچکا ہے۔ انہوں نے سگریٹ پینے والے افراد کی حوصلہ شکنی کیلئے اس کی فروخت پر گناہ عائد کرنے کا مشورہ بھی دیا۔