طلبہ، خواتین کیلئے جے یو آئی کی مفت رکشہ سروس

دھرنا 5 دن سے جاری
[video width="640" height="352" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/11/WhatsApp-Video-2019-11-18-at-2.38.47-PM.mp4"][/video]

ملاکنڈ میں چکدرہ پل کے پاس جمعیت علمائے اسلام کا دھرنا 5 دن سے جاری ہے جس کے باعث سوات پشاور مرکزی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہے جبکہ آج دھرنا انتظامیہ نے خواتین اور معذور افراد کے لیے مفت رکشہ سروس کا آغاز کردیا ہے۔

چکدرہ میں دھرنے کے مقام کے اطراف میں متعدد تعلیمی ادارے واقع ہیں جس میں ملاکنڈ یونیورسٹی بھی شامل ہے۔ مختلف علاقوں کے طلبہ و طالبات چکدرہ پل سے گزر کر یونیورسٹی پہنچتے ہیں مگر دھرنے کے باعث ان کیلئے مشکلات پیدا ہوگئی ہیں۔

پیر کو جمعیت علمائے اسلام ملاکنڈ کی جانب سے یونیورسٹی کی طالبات اور خواتین سمیت معذور افراد کیلئے رکشہ سروس شروع کردی ہے جس ان کو دھرنے کے مقام سے منزل تک پہنچائیں گے۔

جمعیت علمائے اسلام کی حکومت مخالف تحریک کا دوسرا مرحلہ جاری ہے جس میں ملک بھر میں مختلف مرکزی شاہراہوں پر صبح 8 بجے سے رات تک دھرنے دیے جارہے ہیں۔

پہلے مرحلے میں ملک بھر سے کارکنان قافلوں کی صورت میں اسلام آباد پہنچ کر کشمیر ہائی وے پر ایک ہفتہ دھرنا دیا تھا۔

jui

Tabool ads will show in this div