
اسلام آباد : وزیرِ داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ رينجرز کو احتساب کی دعوت دينا نہ تو قانون کے دائرے ميں آتا اور نہ ہی انہيں اس قسم کا کوئی مينڈيٹ ہے۔
ايک بيان ميں چوہدری نثار نے حيرت کا اظہار کيا کہ ايک سياسی پارٹی کے رہنما نے ايسا مطالبہ کس طرح کيا۔
ان کا کہنا تھا پاک فوج کی کارکردگی اور قربانیوں کے سب ہی معترف ہيں مگر فوج یا رینجرز سے ایسے مطالبے کرنا ان اداروں کو متنازع بنانے کی کوشش کے مترادف ہے۔
چوہدری نثار نے مزید کہا کہ عمران خان کا بیان کراچی آپریشن کو اس کے اصل مقصد سے ہٹانے کا باعث بن سکتا ہے۔ سماء