دھند سے پنجاب کے مختلف شہروں میں معمولات زندگی بری طرح متاثر
اسٹاف رپورٹ
لاہور: دھند نے پنجاب کے مختلف شہروں میں معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کررکھا ہے ۔۔ حد نظر کم ہونے سے سڑکوں پر سفر کرنے والے شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔
پروازوں اور ٹرینوں کی آمدورفت کا نظام بھی درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پندرہ سال میں اتنی دھند کبھی نہیں پڑی ۔۔
پنجاب ميں ہر طرف دھند ہي دھند۔۔۔موٹر وے ہوگئي گم
جی ٹی روڈ پر بھي مختلف مقامات پر حد نگاہ صفر ہوگئي۔
حکام نے لوگوں کو فوگ لائٹس آن رکھنے ہدايات جاري کردي
موسم خراب ہونے کے بعد لاہور ايئرپورٹ بند کرديا گيا۔
جب کہ ٹرینوں کی آمد ورفت بھي متاثر رہي
محکمہ موسميات کے مطابق پندرہ سال ميں کبھي اتني دھند نہيں پڑي
پنجاب میں آئندہ کئی روز دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔ جو سندھ اورخیبرپختونخوا تک پھيل سکتا ہے
محکمہ موسميات کے مطابق دھند کے خاتمے کے لئے بارش کی ضرورت ہے۔۔۔ مگر پنجاب کے میدانی علاقوں میں فوری طور پر رم جھم برسنے کا کوئي امکان نہیں
سماء