ہائی کورٹ کا فیصلہ،وزیراعظم سے بابر اعوان کا رابطہ

.

ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد ماہر قانون دان بابر اعوان نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطے میں قانونی تقاضوں سے متعلق گفتگو کی۔

وزيراعظم عمران خان اور ڈاکٹر بابر اعوان نے عدالتی فيصلے پر تبادلہ خيال کيا گيا۔ بابر اعوان کا کہنا تھا نواز شریف کو انسانی بنیادوں پر ریلیف دے کر کابینہ نے بڑا فیصلہ کیا۔ دونوں رہنماوں نے ملکی سیاسی صورت حال کے ساتھ قانونی و آئینی امور پر بھی گفت گو کی۔

 

واضح رہے کہ ہفتہ کے روز لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو حلف نامہ جمع کرائے جانے کے بعد علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

 

سابق وزیراعظم کو 4 ہفتوں کے لئے مہلت دی گئی، تاہم ضرورت پڑنے پر اس میں توسیع بھی ہوسکتی ہے۔ عدالت کی جانب سے اجازت دینے پر تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔ کیس کی مزید سماعت جنوری کے تیسرے ہفتے میں ہوگی۔

ECL

Babar awan

PM IMRAN KHAN

Tabool ads will show in this div