نوازشریف بیرون ملک 48 گھنٹوں میں جاسکیں گے

.

ترجمان ن ليگ مريم اورنگزيب کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شريف کی بيرون ملک منتقلی کيلئے تيارياں جاری ہيں، انہیں 48 گھنٹے کے دوران ملک سے باہر جا سکيں گے۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شريف کی لندن روانگی پير کو ممکن ہوسکے گی۔ ائير ايمبولينس کمپنی سے بات ہوگئی ہے۔ نواز شريف کی طبيعت پير تک سفر کے قابل ہوسکے گی۔

 

عدالتی فيصلے پر شہباز شریف نے بڑے بھائی کو مبارک باد بھی دی ہے۔ شہباز شریف نے مريم نواز کو بھی ميسيج پر مبارک باد دی۔ نواز شريف کے بڑے بيٹے حسين نواز نے بہن مريم نواز کو فون کيا۔ ائيرايمبولينس انتظامات سے آگاہ کيا۔

 

عدالتی فيصلے پر خوشي کا اظہار کيا۔ مريم نے بتايا کہ نواز شريف کی بيرون ملک روانگی کی ساری تيارياں مکمل ہيں۔ دوسری جانب عدالتی فيصلے پر نواز شریف کیلئے مبارک بادوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ECL

Tabool ads will show in this div