خواجہ آصف کےخلاف قومی اسمبلی ميں تحريکِ استحقاق جمع
بيان کو توڑ موڑ کر کيوں پيش کيا

نواز شريف کی صحت اور ضمانت کے معاملے ميں پنجاب حکومت کے نمائندوں کے بيان کو توڑ موڑ کر کيوں پيش کيا، وفاقی وزير فواد چوہدری نے خواجہ آصف کے خلاف قومی اسمبلی ميں تحريکِ استحقاق جمع کرادی۔
ہفتے کو فواد چوہدری کی جانب سے جمع کرائی گئی تحريک استحقاق ميں کہا گيا ہے کہ خواجہ آصف نے نواز شريف کو مرنے دو جيسا جملہ حکومتی نمائندوں سے منسوب کيا، خواجہ آصف کی جانب سے فلور پر جھوٹ بولنے سے پورے ايوان کا استحقاق مجروح کيا۔
تحريک ميں مزيد کہا گيا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے میں لکھا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کو نواز شریف کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں تھا۔
فواد چوہدری کی جانب سے مطالبہ کيا گيا ہے کہ معاملہ قومی اسمبلی کی قواعد وضوابط کميٹی کو بھيجا جائے۔