بھارتی لڑاکا طیارہ گوا میں گر کر تباہ

.

بھارتی لڑاکا طیارہ مگ 29 کے گوا کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں دو پائلٹ سوار تھے۔

بھارتی فوجی ترجمان کے مطابق بھارتی لڑاکا طیارہ اپنے معمول کے مشن پر تھا کہ بھارتی ریاست گوا کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ طیارے میں سوار دونوں پائلٹ کاک پٹ سے نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ طیارہ مگ 29 کا ٹریننگ طیارہ تھا۔ بھارتی نیوی کے افسران کا کہنا ہے کہ تربیتی طیارے نے گوا کے علاقے اشور سے اڑان بھری۔ طیارہ اپنی ہوا میں ہی اڑا تھا کہ ایک پرندہ طیارے کے سیدھے انجن سے ٹکرا گیا۔

طیارے زمین پر گرنے سے کوئی جانے اور مالی نقصان نہیں ہوا۔ بھارتی پائلٹس طیارے کو آبادی سے دور لے جانے میں کامیاب ہوگئے۔ بھارتی نیوی کمانڈر وویک مدھوال کے مطابق کیپٹن ایم شیو کندھ اور لیفٹننٹ کمانڈر دیپک یادہیو طیارے میں سوار تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل روسی ساختہ بھارتی لڑاکا طیارہ سخوئی بھارتی ریاست تیلن گنا میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ حادثے میں خاتون پائلٹ اور پائلٹ انسٹرکٹر دونوں ہلاک ہوئے۔ ایک پائلٹ کی شناخت پراکاش ویشال کے نام سے کی گئی۔ دونوں پائلٹ کاک پٹ سے نکلنے میں نا کامیاب رہے اور ہلاک ہوگئے۔

بھارت نے اپنے ہی ہیلی کاپٹر کو پاکستانی طیارہ سمجھ کر مار گرادیا

بھارتی فضائیہ کے ترجمان کے مطابق طیارہ معمول کی پرواز پر تھا۔ طیارے نے صبح 10 بجے کے قریب اڑان بھری، تاہم وہ اڑان بھرتے ہی حادثے کا شکار ہوا اور مہاراجہ ایئربیس سے 10 کلو میٹر دور گر کر تباہ ہوا۔ طیارے نے گوالیار ایئر بیس سے اڑان بھری تھی۔

INDIAN PILOT

Tabool ads will show in this div