دوست کی شادی پرحریم فاروق کا ’’ہائے بِلو‘‘ پرڈانس

عثمان خالدبٹ اورعلی رحمان نے بھی خوب جوہردکھائے

فلم پرچی میں اداکارہ حریم فاروق پر فلمایا گیا گانا ’’ہائے بلو‘‘  دیسی شادیوں کیلئے ایک زبردست ڈانس نمبربن چکا ہے۔

خودحریم فاروق نے بھی اپنے دوست اور فلم پرچی کے پروڈیوسرعمران رضا کاظمی کی شادی پراسی گانے پر ڈانس کیا جس میں ان کا ساتھ علی رحمان خان اور عثمان خالد بٹ نے دیا۔

تینوں اداکاروں کے ایک جیسے ڈانس اسٹیپس اور پرجوش انداز سے مہمان بھی خوب محظوظ ہوئے۔

عثمان خالد بٹ نے معروف امریکی گلوکار برونو مارس کے گانے ’’اپ ٹاؤن فنک ‘‘ پرڈانس سے صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور خوب داد وصول کی۔

سوشل میڈیا پر تینوں اداکاروں کے ڈانس نمبرتیزی سے وائرل ہورہے ہیں۔

hareem farooq

Ali Rehman Khan

USMAN KHALID BUTT

Tabool ads will show in this div