ذیابطیس سے بچنے کیلئے کیا کرنا چاہیئے؟

اپنی خوراک میں کاربوہائڈریٹس، چکنائی اور پروٹین کااستعمال کرناچاہیئے

دنیا بھر میں ہر سال 14 نومبر کو ذیابطیس کا عالمی دن منایاجاتا ہے اسی حوالے سے گزشتہ روز کراچی میں پاکستان اور ڈینمارک سفارتخانے کے تعاون سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

پاکسان میں بھی بیشتر لوگ ذیابطیس کے مرض کا شکار ہیں، تقریب میں مختلف ڈاکٹرز اور ماہرین نے صحت کو تندرست اور ذیابطیس کے مرض سے بچاو کا طریقہ بتایا۔

  [iframe width="100%" height="360" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0" marginwidth="0" src="https://www.youtube.com/embed/76CkHPn3hzg"]

ماہرین کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی خوراک میں کاربوہائڈریٹس ، چکنائی اور پروٹین کا استعمال کم کرنا چاہیئے جبکہ ساتھ ہی ورزش کی عادت کو بھی معمول بنانا چاییئے۔

سماء ڈجیٹل سے گفتگو کےدوران پاکستان میں ڈینمارک کے سفیر رالف ہولمبو نے بتایا کہ ڈینمارک دنیا کے ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں کے لوگ خوش رہتے ہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈینمارک کے لوگ خوش رہتے ہیں اور خود کو صحت مند رکھنے کیلئے ہر وہ کام کرتے ہیں جس سے وہ تندرست رہیں ۔

HEALTH

Tabool ads will show in this div