میراسیٹھی کی شادی بھائی نے یادگاربنادی

میرا کی شادی بچپن کے دوست بلال سے ہوئی

سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور معروف جرنلسٹ جگنو محسن کی بیٹی میرا سیٹھی گزشتہ روز 14 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

شادی جیسے خاص دن کیلئے بہت زیادہ سج دھج کے بجائے میرا کا انتخاب گلابی لہنگے کے ساتھ خوبصورت روایتی زیورات تھے۔

شادی کی تقریب کی خاص بات میرا کے بھائی گلوکارعلی سیٹھی کی گائیکی تھی، غزلوں سمیت مختلف گانوں پر دلہن کے علاوہ مہمانوں نے بھی ڈانس کیا اور لطف اندوزہوئے۔

سوشل میڈیا پر شادی کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر خوب دیکھی جا رہی ہیں۔

میرا سیٹھی اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ فکشن رائٹر بھی ہیں اور ڈیبیو فلم ’’سات دن محبت ان ‘‘ سے فلمی دنیا میں بھی قدم رکھ چکی ہیں۔

میرا کی شادی بلال سے ہوئی ہے جو پرانے فیملی فرینڈ کے بیٹے ہیں۔ دونوں 2008 میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں جونیئرسینئر بھی رہے۔

 

میرا سیٹھی نے زندگی کا ہمسفر چن لیا

میرا کی منگنی گزشتہ سال نومبر میں ہوئی تھی اور انہوں نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ میں منگیتر کے بارے میں تفصیل سے بتاتے ہوئے خوبصورت تصاویر بھی شیئرکی تھیں۔

 

ali sethi

Mira Sethi

Tabool ads will show in this div