بلدیاتی الیکشن عمران خان کی مرضی پر بھی کرادیں تو وہ مطمئن نہیں ہونگے، سعد رفیق

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : پاکستان ميں ٹرینیں چاہے کتنی بھی لیٹ ہوجائیں، وزیر ریلوے کی تنقید ایکسپریس آج کل پورے ٹائم پر پہنچتی ہے، خواجہ سعد رفیق نے پھر عمران خان کو آڑے ہاتھ ليا ہے، کہتے ہيں ان کی خلوص نیت پر سوالیہ نشان اٹھ رہے ہیں، بلدیاتی الیکشن کپتان کی مرضی کے مطابق کرادیں تو بھی خان صاحب مطمئن نہیں ہوں گے۔


خواجہ سعد رفیق پھر دور کی کوڑی لائے، کپتان کو پنجابی ضرب المثل کے ذریعے ضد کا پکا بھی ٹھہرایا اور ان کی خلوص نیت پر سوال بھی اٹھادیئے، کہتے ہیں عمران اتنے ہی مخلص ہیں تو اپنے 4 حلقوں کے نتائج بھی ری چیک کرالیں۔


وزیر ریلوے کہتے ہیں عمران خان آج انہی جوڈیشل افسران کے حامی ہوگئے جن کی عام انتخابات کے بعد کھل کر مخالفت کی، کچھ بھی کرلیں کپتان نے ماننا نہیں، خواجہ سعد نے لگے ہاتھوں شیخ رشید کا بھی دلچسپ انداز میں تذکرہ کیا۔


وزیر ریلوے نے اپنی کامیابی کے خلاف حامد خان کی انتخابی عذرداری سے متعلق خبر شائع نہ کرنے پر صحافیوں سے شکوہ بھی کیا۔ سماء

کی

پر

عمران

sargodha

خان

law

hezbollah

lost

siege

Tabool ads will show in this div