فلم ٹچ بٹن کی کاسٹ ترکی میں ایک ساتھ
فلم رواں سال کے آخر میں ریلیز کئے جانے کا امکان ہے
اداکارہ عرووا حسین اپنی آنے والی فلم ٹچ بٹن کے ساتھ فلم پروڈکشن میں قدم رکھنے جاری ہیں، جبکہ ان کے شوہر فرحان سعید اسی فلم کے ساتھ بڑے پردے پر ڈیبیو کریں گے ۔
عرووا حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک تصویر پوسٹ کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ "ٹیچ بٹن ترکی میں" اور پوسٹ کی دیگر کاسٹ کو ٹیگ کیا۔

اس فلم کی زیادہ تر شوٹنگ پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب اور لاہور کے نواحی علاقوں میں کی گئی جبکہ فلم کے آخری سپیل کی شوٹنگ ترکی میں جاری ہے ۔

واضح رہے کہ فلم کی تحریر فائزہ افتخار نے کی ہے جبکہ یہ فلم قاسم علی مرید،عروہ حسین اور فرحان سعید کی مشترکہ پروڈکشن میں بن رہی ہے ۔
فلم ٹچ بٹن کو رواں سال کے آخر میں ریلیز کئے جانے کا امکان ہے ۔