پاکستان میں موبائل فون کی کمرشل امپورٹ بڑھ گئی

موبائل فون کی مینو فیکچرنگ بڑھانے کےلیےاقدامات

موبائل فون رجسٹریشن سسٹم کے نفاذ کے بعد موبائل کی کمرشل امپورٹ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پی ٹی اے کی دستاویز کے مطابق ایک سال میں موبائل فونز کی کمرشل امپورٹ 110 فیصد بڑھ گئی ہے، 2018 میں 95 لاکھ 64 ہزار 424 موبائل فون درآمد کئے گئے تھے جبکہ 2019 میں ایک کروڑ 98 لاکھ 34 ہزار 465 فون درآمد کئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ رجسٹریشن کا موثر نظام ہونے سے موبائل فون کی غیرقانونی درآمد اور اسمگلنگ میں کمی ہوئی ہے، موبائل رجسٹریشن کےآغاز سے ایک ارب 27 کروڑ روپے سے زائد کی کسٹمز ڈیوٹیز وصول کی گئیں،مقامی سطح پرموبائل ڈیوائسز کی پیداوار میں 72 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

دستاویز میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حکومت مقامی سطح پر موبائل فون کی مینو فیکچرنگ بڑھانے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔

Tabool ads will show in this div