اسلام آباد: دھرنا اپنے پیچھے ٹنوں کچرا چھوڑ گیا

سی ڈی اے کا عملہ صفائی میں مشغول

اسلام آباد میں جے یو آئی (ف) کا 14 روزہ دھرنا تو ختم ہو گیا لیکن کشمیر ہائی ، ایچ نائن گراؤنڈ اور ملحقہ علاقہ کچرا کنڈی میں تبدیل ہو کر رہ گیا۔ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیرموجود ہیں اور بدبو اور تعفن سے شہری پریشان ہیں۔ بڑے پیمانے پر سی ڈی اے کی صفائی مہم زور و شور سے جاری ہے۔

اسلام آباد میں آزادی مارچ دھرنے کے بعد کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔ ایچ نائن گراؤنڈ اور کشمیر ہائی وے پر ہر طرف گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔جمعیت علمائےاسلام (ف)کےدھرنےنے وفاقي دارالحکومت کی کشمیر ہائی وے کا منظرہی بدل دیا۔

جگہ جگہ کچرا، بدبو اور تعفن اٹھ رہا ہے۔کچرا صاف کرنے کے لیے سی ڈی اے اہلکاروں نے بھی کمرکس لی ہے اور بھاری مشینری کی مدد سے سی ڈی اےعملہ کچرے کو ٹھکانے لگانے میں مصروف ہے۔

SIT IN

Tabool ads will show in this div