نوازشریف کے معاملے پرطوفان عمران خان کوقابو کرناپڑیگا، شجاعت حسین
مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعظم کو مشورہ دیا ہے کہ نواز شریف کے باہر جانے پر جو طوفان شروع ہوا ہے اسے قابو کرنا پڑے گا، پہلے بھی کہہ چکا ہوں زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔
کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا، جس کے تحت مسلم لیگ ن کے سربراہ پر 4 ہفتوں میں واپس آنے اور مقدمات کا سامنا کرنے کی شرط رکھی گئی ہے۔
حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ عمران خان ملک کا سربراہ ہونے کی حیثیت سے اپنے اچھے فیصلوں میں ایسے لوگوں کی نہ سنيں جو اس میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ نواز شریف کے باہر جانے پر کھڑے ہونیوالے طوفان کو عمران خان کو قابو کرنا پڑے گا، عمران خان ماتھے پر کلنک کا ٹیکا نہ لگنے دیں، ورنہ کلنک کا ٹیکا دھونا مشکل ہوجائے گا۔