سندھ پولیس کےجوان نےانٹرنيشنل پوليس شوٹنگ میں گولڈمیڈل جیت لیا

ورلڈ رینکنگ میں 22 ويں نمبر پر پہنچ گئے

سندھ پوليس کے جوان ارسلان انور نے تھائی لينڈ ميں انٹرنيشنل پوليس شوٹنگ مقابلے ميں گولڈ ميڈل جيت ليا۔

تھائی لینڈ میں انٹرنیشنل پولیس شوٹنگ مقابلے میں 30 سے زائد ممالک کے پوليس شوٹرز نے شرکت کی جس ميں ارسلان انور نے پريکٹيکل شوٹنگ کے فائنل راؤنڈ ميں 6 منٹ 16 سکينڈ ميں 118 ٹارگٹس کو ہٹ کرکے گولڈ ميڈل اپنے نام کيا۔

اوپن کيٹگری ميں بھی ارسلان انور نے برونز ميڈل جيتا۔ارسلان ایشین پریکٹیکل شوٹنگ کی رینکنگ میں تیسرے اور ورلڈ رینکنگ میں 22 ويں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

Tabool ads will show in this div