وزیراعظم نواز شریف نے دورہ ایران کی دعوت قبول کرلی

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف نے دورہ ایران کی دعوت قبول کرلی، کہتے ہیں تہران سے دوستی مضبوط بنیادوں پر قائم ہے، پاکستان میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں۔


ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے وزیراعظم نواز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی، مہمان وزیر نے  میاں نواز شریف کو ایرانی صدر کی جانب سے دورہ ایران کی دعوت دی۔


اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ باہمی تعاون کو فروغ دے کر پاک ایران دوستی کو مزید مضبوط کیا جا سکتا ہے، پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے پرعزم ہے۔


ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف امن قائم کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ سماء

کی

نے

protests

eid

channel

Tabool ads will show in this div