کارٹون 'اسکوبی ڈو' کی بڑے پردے پر واپسی

فلم کو 15 مئی 2020 میں ریلیز کیا جائے گا

مشہور زمانہ کارٹون 'اسکوبی ڈو' جلد سینما گھروں کی اسکرینز پر واپسی کرنے کے لیے تیار ہے، جس کا پہلا ٹریلر بھی ریلیز کردیا گیا۔

ڈیجیٹل اسپائے کی رپورٹ کے مطابق 2004 میں اس کارٹون سیریز کی فلم 'اسکوبی ڈو 2: مونسٹرز انلیشڈ' سامنے آئی تھی، جس میں فلم کے مرکزی کردار کئی اور ہیروز کے ساتھ جلوہ گر ہوئے۔

اسکوبی ڈو کی اس نئی فلم کا نام 'اسکوب' رکھا گیا ہے، جس میں کارٹون کے وہی کردار جلوہ گر ہوں گے جبکہ سب سے اہم اسکوبی ڈو نامی 'کتا' ہی نظر آئے گا۔

    [iframe width="100%" height="360" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0" marginwidth="0" src="https://www.youtube.com/embed/ZnKvQbpDYXU"]

تاہم اس مرتبہ سامنے آنے والی فلم اس سیریز کی اب تک کی سب سے بڑی فلم ہوگی۔

یاد رہے کہ اس فلم کو 2018 ستمبر میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اب اسے 15 مئی 2020 میں ریلیز کیا جائے گا ۔

cartoon

Tabool ads will show in this div