پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 824 پوائنٹس اضافہ
کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی رہی، 100 انڈيکس 824 پوائنٹس اضافے کے بعد 36 ہزار 803 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ مارکيٹ کيپٹلائزيشن ميں 410 ارب روپے بڑھ گئے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا آج مسلسل 8واں دن تھا، اس دوران 100 انڈيکس تقریباً 3 ہزار پوائنٹس اوپر جاچکا ہے، حکومتی اقدامات سے ناصرف آئی ايم ايف بلکہ سرمايہ کار بھی خوش ہيں، زرمبادلہ کے ذخائر بڑھنے اور تجارتی خسارہ کم ہونے پر بھی سرمايہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج (پیر کو) ہفتے کے پہلے ہی دن 824 پوائنٹس (2.24 فیصد) کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 100 انڈیکس 36 ہزار 803 پوائنٹس پر پہنچ گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 410 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
معروف بزنس مین عقیل کریم ڈھیڈی کا کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے غیر ملکی مالیاتی اداروں کے ساتھ ساتھ سرمایہ کار بھی خوش ہیں، کاروبار میں تیزی ملک کی بہتر معیشت کیلئے نیک شگون ہے۔
پی ایس ایکس میں کاروبار کے دوران 18 کروڑ 19 لاکھ سے زائد شیئرز اور 7 ارب 78 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد کا کاروبار ہوا۔