جنوبی افریقہ: ایم کیو ایم کا مبینہ ٹارگٹ کلر ہلاک

.

جنوبی افریقہ میں ایم کیو ایم لندن کا مبینہ نیٹ ورک انچارج وسیم عرف قمر ٹیڈی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔

وسیم عرف قمر ٹیڈی ایم کیو ایم لندن کا مبینہ کارندہ تھا۔ قمر ٹيڈی ایم کیو ایم جنوبی افریقہ سیٹ اپ کا اہم کردار تھا۔ 90ء کی دہائی میں آپریشن کے دوران وہ بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔

 

ذرائع کے مطابق جوہانسبرگ میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں فائرنگ سے قمر ٹیڈی کی موت واقع ہوئی۔ کراچی میں قتل و غارت کے کئی مقدمات میں ملوث قمر ٹیڈی اجمل پہاڑی، جاوید بندا اور کاشف ڈیوڈ کا استاد بتایا جاتا ہے۔ کچھ ماہ قبل قمر ٹیڈی گروپ کے 2 کارندے بھی جنوبی افریقہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مارے گئے تھے۔

TARGET KILLER

Tabool ads will show in this div