نیٹو سپلائی میزائل حملے رکنے کی صورت میں ہی بحال ہوگی، عمران خان

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : خیبرپختونخوا میں کوئی بڑی کرپشن نہیں ہورہی، کپتان نے سب کو چیلنج کردیا، کہتے ہیں کہ بلدیاتی انتخابات بائیو میٹرک سسٹم کے تحت کرا کے تاریخ رقم کریں گے، نیٹو سپلائی میزائل حملے رکنے کی صورت میں ہی بحال ہوگی۔


اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا ایک ہی نظریہ ہے کہ امیر امیر تر ہوجائے اور غریب غریب تر ہوجائے۔


انہوں نے کہا ایسا بلدیاتی نظام لائیں گے جو عوام کو آزاد کرنے کے ساتھ بااختیار بھی بنائے گا اور پنجاب سے فرق بھی سب دیکھ سکیں گے، اگر کے پی کے میں کوئی بڑی کرپشن ہے تو مجھے بتائیں۔


کپتان کا یہ بھی کہنا تھا کہ صوبے میں پہلی بار انتخابات بائیو میٹرک سسٹم کے تحت کرائیں گے، انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ وہ صوبے میں سب سے زیادہ ٹیکس جمع کرکے دکھائیں گے اور ساتھ ہی یہ بھی واضح کرتے گئے کہ نیٹو سپلائی صرف میزائل حملے رکنے کی صورت میں ہی بحال ہوگی۔


تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ فوجی آپریشن کے ساتھ مذاکرات کیسے ممکن ہیں، پولیو مہم سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، اس موقع پر کرنل شفیق نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ سماء

میں

کی

عمران

Bipasha Basu

Economy

KESC

خان

sangakkara

engine

iok

Tabool ads will show in this div