ریحام خان نے ہیٹرک کرلی
اسٹاف رپورٹ
ہری پور : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ ریحام خان سیاست میں سرگرم ہوگئی ہیں ۔
انہوں نے ہری پور میں تین مقامات پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کی ہیٹ ٹرک کی ، ضمنی انتخاب کی مہم کے سلسلے میں ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی گھر سے آتی ہے اور بنی گالہ سے تبدیلی آچکی ہے۔ انہوں نے یوتھ ونگ کو عمران خان جیسا بننے کا مشورہ دیا اور کہا ابھی تو وہ خود بھی جوان ہیں۔ سماء