جنوبی وزیرستان سے چوری شدہ چلغوزے کی بوریاں برآمد

ایک کروڑ 20لاکھ روپے مالیت کے چلغوزے چوری ہوئے تھے
Nov 09, 2019

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/11/WaziristanNew.mp4"][/video]

جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا سے چوری شدہ ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے چلغوزے پولیس نے برآمد کر لیے۔

ڈی پی او عتیق وزیر کے مطابق چلغوزے کی مزید 20 بوریاں علاقہ سانگہ جنوبی وزیرستان سے برآمد کر لی گئی ہیں جب کہ گزشتہ روز بھی 3 بوریاں برآمد کی تھیں۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ڈکیتوں سے ایک بوری گرگئی تھی جس کی وجہ سے ملزمان تک پہنچ سکے۔

پولیس کے مطابق چلغوزے کی بوریاں وانا تھانہ پہنچا دیں۔ سٹی تھانہ وانا ایس ایچ او عثمان وزیر کے مطابق 23 بوری چلغوزہ تحصیل شکئی کے علاقہ سانگہ سے بر آمد کرلی گئیں۔

وزیرستان، ڈاکو چلغوزے کی 23 بوریاں لے اڑے

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکیتی کی واردات میں گودام کا مالک حسن ملوث ہے جسے بنوں سے گرفتار کر لیا گیا جب کہ گرفتار مزید 3 افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ باقی ملزموں کو بھی جلد پکڑ لیں گے۔

دو روز قبل وانا ہیڈکوارٹر کے ایک گودام سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کے چلغوزے مسلح ڈاکووں نے چوری کر لیے تھے۔ گزشتہ روز بدامنی، لاقانونیت، ڈکتیی اور راہزنی کےخلاف وانا میں تاجروں نے شٹر ڈاون ہڑتال کی تھی۔

دوسری جانب عوامی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ واقع میں ملوث افراد کو میڈیا کے سامنے لایا جائے اور ان کو سخت سزا دی جائے۔

PINE NUTS

Tabool ads will show in this div