جعلی ڈومیسائل بنوانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کابینہ سکیرٹریٹ نے جعلی ڈومیسائل بنانے اور بنوانے والوں کےخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے وزارت داخلہ اور نادرا حکام کو طلب کرلیا۔ اسلام آباد کے شہریوں کیلئے ملازمت کا 100 فیصد فیصد کوٹہ بحال کرنے کی سفارش بھی کی گئی۔
علی نواز اعوان کی زیرصدارت اجلاس میں اسلام آباد کا ڈومیسائل رکھنے والے افراد کے لیے وفاقی دارالحکومت میں ملازمتوں کے کوٹہ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا،۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اوراسلام آباد انتظامیہ نے بتایا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے اور وفاقی کابینہ کی ہدایت پر 20 فیصد کوٹہ پرعمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ سال 1994 تک اسلام آباد کے مکینوں کا کوٹہ 100 فیصد تھا جسے دوبارہ لاگو کیا جا سکتا ہے۔
کمیٹی نے اسلام آباد کے مکینوں کے لیے ضلعی انتظامیہ کے زیر کنٹرول محکموں میں ملازمتوں کے لیے 100 فیصد فیصد کوٹہ بحال کرنے کی سفارش کردی۔
جعلی ڈومیسائل کے اجراء کو روکنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے قائمہ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں وزارت داخلہ اور نادراحکام طلب کرلیا۔