سجاول، گاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم سےایک شخص جاں بحق

جاں بحق ہونے والا شخص موٹر سائیکل پر سوار تھا

سجاول میں میرپور بٹھورو بائی پاس کے قریب سوزوکی پِک اَپ اور موٹرسائیکل میں تصادم کے باعث ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص موٹر سائیکل پر سوار تھا۔

حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال میرپور بٹھورو منتقل کیا گیا جب کہ لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

مرنے والے شخص کی شناخت 35 سالا نوجوان انور ولد خیر محمد برگڑی کے نام سے ہوئی۔ زخمیوں میں علی محمد ولد آچار اور غلام رسول ولد نور محمد ماچھی شامل ہیں جب کہ زخمی غلام رسول کی حالت شویشناک ہونے کے باعث سول اسپتال ٹھٹھہ منتقل کر دیا گیا۔

حادثے کے بعد سوزوکی ڈرائیور جائے وقوع سے فرار ہوگیا۔

Tabool ads will show in this div