پشاور میں اسکول وین الٹ گئی،15بچے زخمی

Nov 30, -0001

ویب ڈیسک:
پشاور : رنگ روڈ کے علاقے میں اسکول وین الٹنے سے متعدد بچے زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع  کے مطابق پشاور میں رنگ روڈ کے قریب اسکول وین تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس سے پندرہ سے زائد بچے زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد بچوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق وین الٹنے سے کئی بچے اسکول وین میں پھنس گئے،جنہیں علاقہ مکینوں اور جائے حادثہ پر موجود افراد کی مدد سے باہر نکالا گیا۔ پولیس نے وین ڈرائیور کو موقع پر گرفتار کرلیا۔ عینی شاہدین کے مطابق وین میں 20 سے زیادہ بچے سوار تھے، جن میں 10سے زائد معمولی زخمی ہوگئے۔ سماء

میں

زخمی

اسکول

coup

cuba