ایس پی شاہ محمد شاہ کے قتل کا ملزم گرفتار

ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے، پولیس

ایس پی شاہ محمد شاہ کے قتل میں نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ذوالفقار عرف بھٹہ کا تعلق ایم کیو ایم لندن گروپ سے ہے۔

ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروق کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایس پی شاہ محمد شاہ کے قتل میں نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ذوالفقار عرف بھٹہ کورنگی میں دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا، جس کا تعلق ایم کیو ایم لندن گروپ سے ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق ایس پی شاہ محمد شاہ کو 28 مئی 2012ء میں لیبر اسکوائر بنگالی پاڑہ میں فائرنگ کرکے ان کے دوست ڈاکٹر دلشاد کے ساتھ قتل کردیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے ایم کیو ایم حقیقی کے کئی کارکنوں کو اغواء کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور فائرنگ کرکے قتل بھی کیا۔

ملزم پر 2014ء میں ایم کیو ایم کے بانی قائد الطاف حسین کی تصویر دفتر سے ہٹانے پر ڈی سی کورنگی پر بھی فائرنگ کرنے کا الزام ہے، اس واقعے میں ان کا سرکاری گن مین زخمی ہوگیا تھا۔

پولیس کے مطابق ذوالفقار بھٹہ نے 2013ء میں کورنگی نمبر 2 چنیوٹ اسپتال کے سامنے رہائش پذیر ڈپٹی ٹاؤن عامر زئی کو ان کے گھر کے باہر قتل کیا۔

 

TARGET KILLER

Tabool ads will show in this div