اسلام آبادمیں بارش،وسطی پنجاب اورخیبرپختونخوامیں خوشگوارموسم

کشمیر کے پہاڑوں پر برفباری

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں دوسرے روز بھی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، وسطی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھی تیزہواؤں کےساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بروز جمعرات بالائی پنجاب، گلگت بلتستان، کشمیر میں مزید بارش کا امکان ہے، وسطی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھی تیزہواؤں کےساتھ بارش متوقع ہے، بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے جبکہ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑوں پر برفباری بھی ہوگی۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کل بروز جمعہ ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

کراچی:سردی کی لہرآگئی،موسم ہلکا ٹھنڈارہنےکا امکان

   

MET OFFICE

Tabool ads will show in this div