دادو، پی ایس 86 پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری

صالح شاہ جیلانی اور امداد لغاری میں سخت مقابلہ متوقع

سندھ کے شہر دادو ميں صوبائی اسمبلی کی نشست پی ايس 86 پر ضمنی انتخاب کےليے پولنگ کا آغاز ہوگيا ہے۔

پیپلز پارٹی کے صالح شاہ جیلانی اور تحریک انصاد کے امداد لغاری میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی جس میں ایک لاکھ 99 ہزار 858 ووٹرز اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے۔ پی ایس 86 جوہی میں مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 10 ہزار 365 ہے۔ خواتین ووٹرز کی تعداد 89 ہزار 493 ہے۔

انتخابات کےلیے حلقے میں 158 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 10 انتہائی حساس، 62 حساس اور 86 نارمل پولنگ اسٹیشنز ہیں جس میں مردوں کےلیے 32 اور خواتین کےلیے 28 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

سندھ اسمبلی:حلقہ پی ایس86جوہی،ضمنی انتخاب 7نومبرکوہوگا

حلقے میں 98 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہونگی جہاں مرد اور خواتین ووٹ کاسٹ کریں گے۔ پی ایس 86 جوہی میں مجموعی طور پر 486 پولنگ بوتھ قائم ہوں گے۔

مردوں کےلیے 266 پولنگ بوتھ اورخواتین کےلیے 221 پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں گے۔

انتخاب کے سلسلے ميں سيکيورٹی کے سخت انتظامات کيے گئے ہيں۔ پاک فوج اور رینجرز کے 1100 جوانوں نے سیکیورٹی کے فرائض سنبھال لیے ہیں جبکہ 1300 پولیس اہلکار بھی ان کے ساتھ سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے۔

دادو کی یہ نشست پیپلز پارٹی کے مرحوم ایم پی اے سید غلام شاھ جیلانی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

ELECTION

Tabool ads will show in this div