تیل وگیس کے ذخائر سے عوام کواعتماد ملے گا،جام کمال

وفاقی وزیر پٹرولیم سے ملاقات

بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کہا ہے کہ صوبے میں تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش و ترقی کے منصوبوں سے صوبے کے عوام کا اعتماد مستحکم ہو گا۔

اسلام آباد میں وزیراعلیٰ بلوچستان اور وفاقی وزیر پٹرولیم عمر ایوب خان نے ملاقات کی۔ جس میں بلوچستان میں تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش و ترقی کے منصوبوں میں صوبے کے شیئر اور شراکت داری، متبادل ذرائع سے توانائی کی پیداوار کی پالیسی میں حکومت بلوچستان کی مشاورت اور آئل ریفائنریز کے قیام کے منصوبوں سمیت دیگر متعلقہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جام کمال خان نے اس موقع پر 18 ویں ترمیم کے تحت صوبے کو حاصل اختیارات کے مطابق تیل اور گیس کی تلاش و ترقی کے منصوبوں اور اس ضمن میں کلمپنیوں کو لائسینس کے اجراء میں صوبائی حکومت کو اعتماد میں لینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح بلوچستان  کے عوام کا اعتماد مستحکم ہو گا۔

وزیراعلیٰ  نے معدنی وسائل کی ترقی اور اس شعبہ میں صوبائی حکومت کی پالیسیوں، اصلاحات اور موقف سے بھی وفاقی وزیر کو آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر نے وزیراعلیٰ کے موقف سے اتفاق کرتے ہو ئے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے وسائل پر وہاں کے عوام کے حق ملکیت کو تسلیم کرتی ہے اور ماضی میں کی جانے والی غلطیوں کا ازالہ کرتے ہوئے تیل اور گیس کے منصوبوں میں بلوچستان کے حقوق کے تحفظ اور شراکت داری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

ملاقات میں صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی چیف سیکریٹری بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر اور وفاقی سیکریٹری پٹرولیم بھی ملاقات میں موجود تھے۔

Jam Kamal Khan

Tabool ads will show in this div